اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق علی یونسی نے تہران میں ایک مذہبی تقریب میں کہا کہ پاکستان، عراق، بحرین اور دیگر اسلامی ملکوں کے شیعہ مسلمانوں کو سیکورٹی کی ضرورت ہے اور جو افراد غیر اخلاقی اور غیر اسلامی سرگرمیوں کے ذریعے دشمنان اسلام کو بہانہ فراہم کررہے ہیں وہی سلامتی کو خطرے سے دوچار کررہے ہيں۔ یونسی نے وحدت و اتحاد کو اسلامی جمہوریۂ ایران کی پالیسی قرار دیا اور علاقے میں داعش سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہوں پر غلبہ اور عالم اسلام کو ان گروہوں کے شر سے نجات دلانا صرف مسلمانوں میں اتحاد کی صورت ميں ہی ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ داعش کا مقصد پیغمبر اسلام (ص) اور ان کے اہل بیت کے تمام آثار کو مٹانا تھا تاہم اس ہدف کے عملی ہونے میں رکاوٹ، صرف نجف اور قم کے مراجع تقلید اور ممتاز علمی شخصیات بنی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169